QR CodeQR Code

سپر پاور امریکہ نہیں صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے، مولانا عبدالمالک

7 Jun 2012 23:14

اسلام ٹائمز: رابطتہ المدارس اسلامیہ پاکستان کے صدر نے جامع العلوم ملتان میں ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو مسلمان کہنے والے حکمرانوں نے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر رابطتہ المدارس اسلامیہ پاکستان اور سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد المالک نے کہا ہے کہ اُمت مسلمہ علم اور انبیاء کی وارث ہے، رسول اللہ کا دور بہترین علمی دور تھا، اللہ کے رسول ص نے دنیا سے جہالت کو مٹا کر امن کا راستہ دکھایا، آج دنیا ایک مرتبہ پھر جہالت کی طرف چلی گئی ہے، دہشت گردی اور افرا تفری عام ہو چکی ہے، جس کو ختم کرنے کیلئے ہمیں رسول اللہ ص کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ جامع العلوم میں ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اللہ کے سوا کوئی بڑا حکمران نہیں ہے، سپر پاور امریکہ نہیں صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے، اللہ کے ذکر سے اپنی زندگی میں تبدیلی اور آخرت میں اجر عظیم حاصل کیا جاسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ خلوص نیت سے کیا جانے والا عمل اللہ کے یہاں قابل قبول ہوگا، منافق اور فاجر کا عمل کسی صورت قابل قبول نہ ہوگا، اپنے آپ کو مسلمان کہنے والے حکمرانوں نے اپنی عوام کے اوپر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 169118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/169118/سپر-پاور-امریکہ-نہیں-صرف-اللہ-تعالی-کی-ذات-ہے-مولانا-عبدالمالک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org