0
Monday 14 Dec 2009 14:41

امریکی جنرل ڈیوڈ پٹریاس اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان اپنی سرحدوں میں طالبان قیادت پر دباؤ بڑھائے،جنرل پیٹریاس
امریکی جنرل ڈیوڈ پٹریاس اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد:امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پٹریاس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔جبکہ ایڈمرل مائیک مولن کی بھی آمد متوقع ہے۔اسلام آباد میں قیام کے دوران جنرل پٹریاس صدر آصف زرداری،وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور آرمی چیف جنرل پرویز کیانی سے ملاقات کریں گے۔ان ملاقاتوں میں افغانستان کے بارے میں نئی امریکی پالیسی پر بات چیت ہو گی۔امریکہ کی طرف سے نئی افغان کیلئے پالیسی کے اعلان کے بعد کسی بھی اعلیٰ امریکی عہدیدار کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ پاکستان اپنی سرحدوں میں طالبان قیادت پر دباؤ بڑھائے،جنرل پیٹریاس
مانامہ:امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں میں موجود طالبان قیادت پر دباؤ بڑھائے۔ بحرین کے دارالحکومت میں چھٹی سیکورٹی کونسل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طویل المدتی پیش رفت کیلئے پاکستان میں طالبان پر دباؤ ڈالنا ضروری ہے،پاکستانی قیادت نے اس حقیقت کو سمجھ لیا ہے کہ شدت پسند حکومتی رٹ کیلئے خطرہ ہیں۔امریکی جنرل نے شدت پسندوں کیخلاف پاک فوج کے آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی طالبان کیخلاف متاثر کن کارروائی کی ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس پاکستان کے اہم دورے پر آج پیر کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔اس دوران جنرل پیٹریاس چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ان ملاقاتوں میں افغانستان کے بارے میں نئی امریکی پالیسی پر بات چیت ہو گی،امریکا کی طرف سے نئی افغان پالیسی کے اعلان کے بعد کسی بھی اعلیٰ امریکی عہدیدار کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

خبر کا کوڈ : 16912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش