0
Friday 8 Jun 2012 00:22

ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی حمایت کرتے ہیں، پوتین

ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی حمایت کرتے ہیں، پوتین
اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ روس پرامن ایٹمی انرجی استعمال کرنے کے ایران کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق روس کے صدر پوتین نے آج بیجنگ میں شانگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد سے ملاقات میں کہا کہ روس ایران کے پرامن ایٹمی انرجی کے استعمال کے حق کی حمایت کرتا ہے اور ایران کے ایٹمی معاملے کے حوالے سے تہران کے ساتھ رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو نے ملت ایران کے اس حق کی حمایت کی ہے کہ ملت ایران کو جدید ترین ٹکنالوجی حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے ڈ اکٹر احمدی نژاد کے ساتھ ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، جس میں تمام مسائل پر تبادلہ خیال کیا گيا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی ہم منصب کو آگاہ کیا ہے کہ پُرامن رہنے تک ان کا ملک تہران کے ایٹمی پروگرام کا حامی رہے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران صدر پیوٹن نے کہا کہ ہم جوہری توانائی کے پُرامن استعمال سمیت جدید ٹیکنالوجی کے لئے ایرانی عوام کی حمایت کرتے ہیں، تاہم میں واضح کرتا ہوں کہ ہم جس بارے بات کرتے ہیں وہ پُرامن ایٹمی پروگرام ہے۔
خبر کا کوڈ : 169184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش