0
Friday 8 Jun 2012 22:21

بلوچستان میں بدامنی اور قتل و غارت گری کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، حافظ حسین احمد

بلوچستان میں بدامنی اور قتل و غارت گری کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد نے کوئٹہ کے مدارس اشرفیہ، جامعہ تجوید القرآن اور جامعہ مفتاح العلوم میں دستار بندی کے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی و قتل و غارت گری کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے۔ اس وقت صوبے کے وزیر اعلیٰ اور ان کی کابینہ کی ذرا برابر بھی رٹ نہیں۔ جس کا اعتراف وزیراعلیٰ کئی بار کر چکے ہیں لیکن پھر بھی صوبائی حکومت بلوچستان کے مظلوم عوام پر مسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب امریکہ اور نیٹو کے 47 ممالک افغانستان میں بری طرح شکست کھا چکے ہیں اور اب شکست کا ماتم کرتے ہوئے اپنے زخم چاٹ رہے ہیں۔ اس لئے امریکہ نے پاکستان میں رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کو 156 ایکڑ قیمتی اراضی فراہم کر چکے ہیں تاکہ وہ یہاں ایک منی پینٹاگون تعمیر کرے۔ اور ہزاروں بلیک واٹر کارندے پاکستان میں تخریب کاری کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء حق امن پسند اور صبر کرنے والے لوگ ہیں۔ مگر ان کو نشانہ بنا کر امریکہ کو خوش کیا جارہا ہے۔ انشاء اللہ پاکستان کے عوام اس سازش کو ناکام بنادینگے۔
خبر کا کوڈ : 169323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش