0
Friday 8 Jun 2012 18:59

جنوبی ایشیاء کا مستقبل شنگھائی تعاون تنظیم سے وابستہ، ریل کے ذریعے چین سے رابطہ چاہتے ہیں، صدر زرداری

جنوبی ایشیاء کا مستقبل شنگھائی تعاون تنظیم سے وابستہ، ریل کے ذریعے چین سے رابطہ چاہتے ہیں، صدر زرداری
اسلام ٹائمز۔ صدر زرداری نے کہا ہے کہ وہ ریل کے ذریعے پاکستان اور چین میں رابطہ چاہتے ہیں۔ صدر زرداری نے بیجنگ میں چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور چین کو ریل کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کا مستقبل شنگھائی تعاون تنظیم سے وابستہ ہے، یہ تنظیم جنوبی ایشیا کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور چین کے درمیان بیجنگ کانفرنس کے موقع پر عالمی سربراہوں سے مفید ملاقاتیں ہوئیں۔ صدر نے کہا کہ ان کا دورہ چین ہر لحاظ سے کامیاب رہا، پاکستان اور چین اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ توقع کرنا کہ پاکستان تنہا دہشتگردی کا مقابلہ کرے مناسب نہیں، دہشتگردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے۔ چینی میڈیا کو انٹرویو میں صدر زرداری نے کہا کہ جنوبی ایشیا کا مستقبل شنگھائی تعاون تنظیم سے وابستہ ہے۔ دورہ چین ہر لحاظ سے کامیاب رہا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں اور خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ریلوے رابطہ بھی قائم ہو۔
خبر کا کوڈ : 169326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش