QR CodeQR Code

وطن کا دفاع اور خدمت ہی پاک فوج کا نصب العین ہے، آرمی چیف

8 Jun 2012 19:09

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں میجر شبیر شریف شہید پر کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، جس کے کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ وطن کا دفاع اور خدمت ہی پاک فوج کا نصب العین ہے۔ اسلام آباد میں میجر شبیر شریف شہید پر کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، جس کے کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے جوانوں کے ساتھ ساتھ افسروں نے بھی بہادری کی بہت سی داستانیں رقم کی ہیں۔ حالیہ آپریشنز میں بھی افسروں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ میجر شبیر شریف شہید سچے ہیرو کی عظیم مثال ہیں۔


خبر کا کوڈ: 169331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/169331/وطن-کا-دفاع-اور-خدمت-ہی-پاک-فوج-نصب-العین-ہے-آرمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org