0
Friday 8 Jun 2012 22:53

افغان شہریوں کی ہلاکت غیر انسانی فعل ہے، حامد کرزئی

افغان شہریوں کی ہلاکت غیر انسانی فعل ہے، حامد کرزئی
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر حامد کرزئی نے وسطی صوبہ لوگر میں نیٹو طیاروں کی بمباری کے واقعے میں شہریوں کی ہلاکت کو غیر انسانی فعل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ صدارتی دفتر سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر حامد کرزئی نے لوگر کے ضلع براکی براک میں نیٹو طیاروں کے حملے میں بے گناہ افغان شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر حامد کرزئی وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ ادھر نیٹو نے واقعے کی تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 169366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش