0
Friday 8 Jun 2012 22:26

وزارت دفاع نے عاصمہ جہانگیر کے عسکری قیادت پر الزامات کا سخت نوٹس لے لیا

وزارت دفاع نے عاصمہ جہانگیر کے عسکری قیادت پر الزامات کا سخت نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ وزارت دفاع نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کی جانب سے عسکری قیادت پر الزام تراشی کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر عسکری قیادت پر سنگین الزامات کا اظہار مناسب قانونی طریقے سے کریں۔ جمعہ کو ترجمان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی جانب سے عائد کئے جانیوالے الزامات فوج کو بدنام کرنے کی سازش کا حصہ ہیں، عاصمہ جہانگیر معاملہ میڈیا پر اٹھانے کی بجائے عدالت میں جا کر اپنا مؤقف پیش کرے۔

اس سے قبل عاصمہ جہانگیر نے الزام عائد کیا تھا کہ عسکری قیادت اور فوجی اسٹیبلشمنٹ کے کچھ لوگ ان کو جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ عسکری ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ پیر کو جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہونیوالی 150 کور کمانڈر کانفرنس میں عاصمہ جہانگیر کی جانب سے عسکری قیادت پر الزامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے عسکری قیادت پر الزام تراشی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور اسے فوج کے خلاف جاری بین الاقوامی سازش کا حصہ قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 169383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش