QR CodeQR Code

پاکستان نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے چین کو راضی کر لیا

8 Jun 2012 23:16

اسلام ٹائمز:ایران اس منصوبے کیلئے پائپ لائن، کمپریسر، والوو اور دیگر سامان فراہم کرے گا اور چین پائپ لائن کی انجینرنگ، پروکیورمنٹ، کنسٹرکشن اور کمشننگ کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق، صدر آصف زرداری کے دورے کے دوران چین کو رضا مند کیا گیا ہے کہ وہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے ای پی سی سی کنٹریکٹ میں حصے لے۔ چینی کمپنی کی رضامندی کے نتیجے میں گزشتہ روز ایم ڈی انٹرسٹیٹ گیس سسٹم مبین صولت کو چین طلب کیا گیا اور چین کے ساتھ ای پی سی سی کنٹریکٹ کے خدوخال پر مشاورت کی گئی۔ 

وزیر پٹرولیم کی ہدایت پر انٹرسٹیٹ گیس سسٹم پری کوالیفکیشن کی ڈیڈلائن 8 سے بڑھا کر 22 جون کر دی ہے تاکہ چینی کمپنی پائپ لائن کی تعمیر کیلئے پری کوالیفکیشن کے عمل میں شرکت کر سکے۔ حکام کے مطابق، 785 کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر ایک بڑی پیش رفت ہے۔ پاکستان نے پائپ لائن کی تعمیر کیلئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ایران اس منصوبے کیلئے پائپ لائن، کمپریسر، والوو اور دیگر سامان فراہم کرے گا اور چین پائپ لائن کی انجینرنگ، پروکیورمنٹ، کنسٹرکشن اور کمشننگ کرے گا۔ حکام کے مطابق اس سے قبل انڈسٹریل اینڈ کمرشل بنک آف چائنہ نے امریکی پابندیوں کی وجہ سے آئی پی گیس منصوبے کی مالی معاونت سے انکار کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 169397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/169397/پاکستان-نے-ایران-گیس-پائپ-لائن-کی-تعمیر-کیلئے-چین-کو-راضی-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org