QR CodeQR Code

ڈنمارک ہم جنس پرستوں کو چرچ میں شادی کی اجازت دینے والا پہلا ملک بن گیا

9 Jun 2012 02:33

اسلام ٹائمز: ڈینش پارلیمنٹ نے اکثریت کے ساتھ اس قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت اب ہم جنس پرست جوڑوں کو باقاعدہ چرچ میں شادی کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈنمارک دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے ہم جنس پرست جوڑوں کو باقاعدہ چرچ میں شادی کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ڈنمارک ہم جنس پرست جوڑوں کو شادی کی اجازت دینے والا دنیا کا پہلا ملک ہے، جس نے 1989ء میں ہم جنس پرستوں کے سماجی بندھن کو قانونی شکل دی تھی اور اب ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے اکثریت سے اس قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت اب ہم جنس پرست جوڑوں کو باقاعدہ چرچ میں شادی کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس قانون کے حوالے سے بل گذشتہ ماہ ڈنمارک کی دائیں بازو کی ایک جماعت نے پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا ۔ 85 ارکان نے اس کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 24 ارکان نے قانون کی مخالفت کی۔


خبر کا کوڈ: 169428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/169428/ڈنمارک-ہم-جنس-پرستوں-کو-چرچ-میں-شادی-کی-اجازت-دینے-والا-پہلا-ملک-بن-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org