QR CodeQR Code

غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیل کی سابق وزیر خارجہ زیپی لیونی کی گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری

15 Dec 2009 13:17

برطانوی عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیل کی سابق وزیر خارجہ زیپی لیونی کی گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری کر دئیے۔جس کے بعد زیپی لیونی نے دورہ لندن ملتوی کر دیا۔غزہ میں اسرائیل کی جنگ سے متاثر فلسطینیوں کے وکیلوں نے لندن کی مقامی عدالت


 لندن:برطانوی عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیل کی سابق وزیر خارجہ زیپی لیونی کی گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری کر دئیے۔جس کے بعد زیپی لیونی نے دورہ لندن ملتوی کر دیا۔غزہ میں اسرائیل کی جنگ سے متاثر فلسطینیوں کے وکیلوں نے لندن کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل نے ہزاروں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا۔زیپی لیونی اس وقت کی اسرائیلی کابینہ میں وزیر خارجہ تھیں اس لئے انہیں گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے۔زیپی لیونی کو گذشتہ اتوار کو لندن میں ایک اجلاس میں شریک ہونا تھا۔رپورٹ کے مطابق وارنٹ کی پیشگی اطلاع ملنے پر لیونی نے برطانیہ کا دورہ ملتوی کر دیا،جس کے بعد ان کی گرفتاری کے وارنٹ واپس لے لئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 16954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/16954/غزہ-میں-جنگی-جرائم-پر-اسرائیل-کی-سابق-وزیر-خارجہ-زیپی-لیونی-گرفتاری-کے-لئے-وارنٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org