QR CodeQR Code

جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا کا بجٹ مسترد کردیا

9 Jun 2012 13:34

اسلام ٹائمز: صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی مزدوروں کی فلاح و بہود کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پن بجلی کے خالص منافع کے بقایا جات حاصل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ جبکہ صوبائی بجٹ میں صوبہ کے غریب عوام کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا۔ صوبائی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی مزدوروں کی فلاح وبہود کے لئے اقدامات کئے گئے۔ انکا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ میں سیلاب متاثرین کی آبادکاری کے لئے بھی کچھ نہیں کیا گیا۔ صوبے میں صنعت اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے صوبہ میں کرپشن کا ریکارڈ قائم اور میرٹ کا جنازہ نکالا ہے۔


خبر کا کوڈ: 169554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/169554/جماعت-اسلامی-نے-خیبر-پختونخوا-کا-بجٹ-مسترد-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org