QR CodeQR Code

امریکہ نیٹوسپلائی کی بندش پر بے گناہ مسلمانوں کو انتقام کا نشانہ بنارہا ہے، جماعتہ الدعوہ ملتان

10 Jun 2012 14:25

اسلام ٹائمز: ضلعی امیر حافظ عبدالغفار نے اپنے بیان میں کہا کہ القاعدہ کے نام پرہزاروں بے گناہ مسلمان شہید کیے جاچکے ہیں رسمی احتجاج اور محض مذمتی بیانات سے ڈرون حملے بندنہیں ہونگے۔


اسلا ٹائمز۔ جماعتہ الدعوہ ملتان کے رہنمائوں حافظ عبدالغفار، عبدالرحمن سیاف، ریاض الرحمن ودیگر نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ڈرون حملوں پرحکمرانوں کی بے بسی افسوسناک ہےامریکہ نیٹوسپلائی کی بندش پر بے گناہ مسلمانوں کو انتقام کا نشانہ بنارہا ہے، ملتان میں جماعتہ الدعو ہ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر حافظ عبدالغفارنے کہا کہ القاعدہ کے نام پرہزاروں بے گناہ مسلمان شہید کیے جاچکے ہیں، رسمی احتجاج اور محض مذمتی بیانات سے ڈرون حملے بندنہیں ہونگے، حکمران نام ونہاد دہشت گردی کیخلاف جنگ کے سلسلہ میں قائم امریکی اتحاد سے باہر نکل آئیں اور عملی اقدامات کرتے ہوئے ڈرون طیارے مار گرائے جائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان پرمسلط کردہ صلیبی جنگوں کی کڑی ہیں، امریکہ نیٹوسپلائی کی بندش پر بے گناہ مسلمانوں کو انتقام کا نشانہ بنارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم سے ڈرون حملوں کیخلاف ملک گیرتحریک چلائیں گے، عبدالرحمن سیاف نے کہا کہ ڈرون حملوں میں القاعدہ کے رہنماں کو نشانہ بنانے کے دعوے جھوٹے ہیں، ڈرون حملوں کے ذریعے امریکہ نے اب تک صرف بے گناہ پاکستانیوں کا قتل عام کیا ہے، پاکستانی حکمرانوں کو کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 169683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/169683/امریکہ-نیٹوسپلائی-کی-بندش-پر-بے-گناہ-مسلمانوں-کو-انتقام-کا-نشانہ-بنارہا-ہے-جماعتہ-الدعوہ-ملتان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org