QR CodeQR Code

افغانستان میں خودکش حملہ، 4 فرانسیسی فوجی ہلاک 5 زخمی، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

9 Jun 2012 22:57

اسلام ٹائمز: پیرس میں صدر فرانسوا اولاند کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں چار فرانسیسی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی جبکہ مزید پانچ اہلکار زخمی ہیں۔ فرانس نے افغانستان سے اپنے چونتیس سو فوجی رواں سال نکالنے کا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے جنوبی صوبے کپیسا میں خودکش حملے سے چار نیٹو فوجی مارے گئے۔ طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ترجمان نیٹو نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، تاہم کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔ صوبہ کپیسا کے پولیس چیف کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ صوبہ نجراب میں ہوا۔ مارے جانے والے نیٹو فوجیوں کا تعلق فرانس سے ہے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ پیرس میں صدر فرانسوا اولاند کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں چار فرانسیسی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی جبکہ مزید پانچ اہلکار زخمی ہیں۔ فرانس نے افغانستان سے اپنے چونتیس سو فوجی رواں سال نکالنے کا اعلان کیا ہے جبکہ باقی تمام ایک لاکھ تیس ہزار فوجی آئندہ سال کے آخر تک افغانستان خالی کر دیں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبہ کاپيسا ميں خودکش حملے ميں 4 فرانسيسی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے، افغانستان کے صوبے کاپيسا ميں خودکش حملہ آور نے برقعہ پہن کر حملہ کيا، جس کے نتيجے ميں 4 فرانسيسی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔ افغان طالبان نے صوبہ کاپيسا ميں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ پيرس ميں فرانسيسی صدر دفتر کی طرف سے جاری کردہ ايک بيان ميں افغانستان ميں فوجيوں کی ہلاکتوں کی تصديق کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 169718

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/169718/افغانستان-میں-خودکش-حملہ-4-فرانسیسی-فوجی-ہلاک-5-زخمی-طالبان-نے-ذمہ-داری-قبول-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org