0
Sunday 10 Jun 2012 10:31

چين نے خلا ميں اپنا پہلا راکٹ بھيجنے کی تيارياں مکمل کر ليں

چين نے خلا ميں اپنا پہلا راکٹ بھيجنے کی تيارياں مکمل کر ليں
اسلام ٹائمز۔ چين نے خلا ميں اپنا پہلا راکٹ بھيجنے کی تيارياں مکمل کر لی ہيں جس ميں خلا باز بھی موجود ہوں گے، چين کے سرکاری ميڈيا کے مطابق چين اپنا پہلا انسان بردار راکٹ ”شين زو 9 “ خلا ميں موجود ليب ”تيان گونگ ون“ ميں بھيجے گا۔ مستقبل ميں اس کی مدد سے کئی ٹيسٹ کيے جائيں گے۔ خلائی پروگرام کے ترجمان نے بتايا کہ راکٹ بھيجنے کی پوری تيارياں کر لی گئی ہيں اور اسے جون کے وسط تک خلا ميں روانہ کر ديا جائے گا۔ خلاباز اس منصوبے کے ليے بہت پرجوش ہيں اور تربيتی پروگراموں ميں بہت بھرپور طريقے سے شرکت کر رہے ہيں۔
خبر کا کوڈ : 169800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش