0
Sunday 10 Jun 2012 11:52

نیٹو سپلائی بحال کرنیکا سوچنا بھی اب بدترین جرم ہے، مولانا فضل الرحمن

نیٹو سپلائی بحال کرنیکا سوچنا بھی اب بدترین جرم ہے، مولانا فضل الرحمن
 اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے مرکزی امیر اور قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نیٹو سپلائی بحال کرنے کا سوچنا بھی نہیں چاہئے، ہمارے نزدیک ایسا سوچنا بھی بدترین جرم ہے۔ بدامنی، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ ملک کے بڑے مسئلے بن چکے ہیں، یہ بحران بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں، ہر بحران ایک سے بڑھ کر ایک ہے اور ہر روز اس میں اضافہ ہو رہا ہے، ارباب اقتدار ان مسائل کے حل کی طرف متوجہ نظر نہیں آ رہے ہیں۔ پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرے، یہی جمہوریت کا حسن ہے، انہوں نے کہا کہ اب اتحادی صفوں میں شامل ہونے اور نیٹو سپلائی بحال کرنے کا سوچنا بھی نہیں چاہئے، ہمارے نزدیک ایسا سوچنا بھی بدترین جرم ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ملک کا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ جس کے حل کے لئے ٹھوس اور دیرپا فیصلے کے بجائے وقتی فیصلے کئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 169840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش