0
Sunday 10 Jun 2012 13:31

ہميں عوام نے منتخب کيا عدليہ نے نہيں، پاکستان ميں مارشل لا کيلئے کوئی جگہ نہيں، گیلانی

ہميں عوام نے منتخب کيا عدليہ نے نہيں، پاکستان ميں مارشل لا کيلئے کوئی جگہ نہيں، گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے کہا ہے کہ اگر چيف جسٹس ارسلان کا نہيں تو ميرے بيٹے کا کيس تو سن سکتے ہيں، ميرے بيٹے کا کيس چيف جسٹس سنيں، مجھے ان پر مکمل اعتماد ہے، ملک رياض، رحمان ملک کے نہيں سب کے دوست ہيں، رسلان افتخار کے معاملے پر فوج کو کيا ملے گا۔ لاہور ميں ميڈيا سے بات چيت کرتے ہوئے وزيراعظم نے کہا کہ ہم اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہيں، ہميں عوام نے منتخب کيا عدليہ نے نہيں، ميرے بيٹے عبدالقادر کيليے کہا گيا وہ حج اسکينڈل ميں ملوث ہے، دوسرے بيٹے پر الزام ہے اس نے فون پر کسي کي سفارش کي تھي، ارسلان افتخار کا معاملہ عدالت ميں ہے، مزيد بات نہيں کرسکتا، ملک رياض ،رحمان ملک کے نہيں سب کے دوست ہيں، اور اُن کے تمام سياسي جماعتوں سے اچھے تعلقات ہيں۔

انہوں نے کہا کہ عدليہ کا فيصلہ ہے کہ بلدياتي انتخابات کروائے جائيں، بلدياتي انتخابات کيلئے وقت چاہيے، ملک ميں جمہوريت ہے، بلدياتي انتخاب پارٹي بنياد پر کروائے جائيں۔ قبل ازوقت انتخابات کے حوالے سے کئے گئے سوال کا جواب ديتے ہوئے وزيراعظم نے کہا کہ پانچ سال مکمل ہونگے تو اليکشن ہو جائيں گے۔ وزيراعظم گيلاني نے کہا کہ ہميں عوام نے منتخب کيا عدليہ نے نہيں، پاکستان ميں مارشل لا کيلئے کوئي جگہ نہيں، 73 آئين اصل صورت ميں بحال کرنے سے ادارے مضبوط ہوئے، ميں نے کبھي نہيں کہا کہ مجھے ووٹ ديں۔
خبر کا کوڈ : 169883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش