QR CodeQR Code

قرآن و سنت کے عملی نفاذ سے ہی ملک بحرانوں سے نکل سکتا ہے، ساجد میر

10 Jun 2012 14:46

اسلام ٹائمز:فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمعیت اہلحدیث کا کہنا تھا کہ نواز لیگ سے اتحاد ضرور ہوا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ووٹ پلیٹ میں رکھ کر دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر سینیٹر ساجد میر نے کہا ہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث میں قرآن و سنت کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے کیونکہ قرآن و سنت کے عملی نفاذ سے ہی ملک بحرانوں سے نکل سکتا ہے، ہم عدالتی فیصلوں کی بے توقیری نہیں ہونے دیں گے، عدالت کا سزا یافتہ ملک کا وزیر اعظم بڑی ڈھٹائی کے ساتھ وزیر اعظم ہاؤ س میں بیٹھا ہوا ہے ہم عدلیہ کا تحفظ ہر صورت کریں گے اور اس کے لئے قربانیاں بھی دیں گے۔

دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی مجلس شوری نے مسلم لیگ ن کے ساتھ انتخابی اتحاد کے حوالے سے اکثریتی فیصلہ دیا ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہم مسلم لیگ ن کو ووٹ پلیٹ میں رکھ کر دیں گے اس کے لئے مسلم لیگ (ن) کو ہماری مقامی تحصیلی و ضلعی تنظیموں کے ساتھ رابطہ کر کے منظوری لینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری حالیہ بجلی بحران حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، بجلی کے شعبے میں حالیہ کرپشن کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ساتھ آبی و تجارتی معاہدے کشمیر کی آزادی تک نہ کئے جائیں، ایک طرف بھارت کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے اور دوسری طرف ہم بھارت کے ساتھ دوستی بڑھانے پر تلے ہوئے ہیں۔ بھارتی کیساتھ تجارت کو کشمیر کی آزادی سے مشروط کر دیا جائے، بھارت اپنی معاشی بقا کیلئے کشمیر آزاد کرنے پر راضی ہو جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 169931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/169931/قرآن-سنت-کے-عملی-نفاذ-سے-ہی-ملک-بحرانوں-نکل-سکتا-ہے-ساجد-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org