0
Sunday 10 Jun 2012 21:45

پاکستان میں مغربی تہذیب کے دلدادہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں، فضل الرحمان

پاکستان میں مغربی تہذیب کے دلدادہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں، فضل الرحمان
 اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ ہو چکے ہیں، نئے معاہدے پارلیمنٹ کی مرضی کے مطابق ہونگے۔ بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین پر تشدد کے نام پر بےحیائی پھیلانے کیلئے قانون سازی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط خارجہ پالیسی کی بدولت ملک پر بمباریاں اور ڈرون حملے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ ہو چکے یہ معاہدے زبانی تھے تحریری نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں مغربی تہذیب کے دلدادہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 170035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش