QR CodeQR Code

مستونگ، بس میں دھماکہ سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

11 Jun 2012 10:02

اسلام ٹائمز:ليويز ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر يہ معلوم نہيں ہو سکا کہ دھماکا خيز مواد بس ميں موجود تھا يا سڑک کنارے نصب کيا گيا تھا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک مسافر بس میں دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق ایک مسافر بس کوئٹہ سے نوشکی جا رہی تھی کہ مستونگ کے علاقے درینگڑہ کے مقام پر اس میں زور دار دھماکہ ہو گیا۔ زخمیوں کو کوئٹہ اور نوشکی کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

ليويز ذرائع کے مطابق مستونگ سے نوشکی جانے والی بس کے قريب درينگڑہ کے مقام پر دھماکا ہوا ہے۔ ابتدائی طور پر يہ معلوم نہيں ہو سکا کہ دھماکا خيز مواد بس ميں موجود تھا يا سڑک کنارے نصب کيا گيا تھا۔ دھماکے کے نتيجے ميں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 50 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہيں جبکہ بعض اطلاعات ميں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کيا گيا ہے۔ دھماکے کے زخميوں کو سول اسپتال مستونگ منتقل کيا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 170148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/170148/مستونگ-بس-میں-دھماکہ-سے-4-افراد-جاں-بحق-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org