0
Monday 11 Jun 2012 19:38

لاپتہ افراد کمیشن نے عجلت میں نتائج اخذ کئے، بی این پی

لاپتہ افراد کمیشن نے عجلت میں نتائج اخذ کئے، بی این پی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان کہا گیا ہے کہ بلوچ فرزندوں کی چارسو کے قریب مسخ شدہ لاشیں ویرانوں میں پھینکا گیا اور ہزاروں بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کیا گیا، لاپتہ افراد کمیشن سرکاری ہے، جو سرکار اور رحمان ملک کی بولی بول رہا ہے، کمیشن کے اعداد و شمار کے ہیرپھیر سے مسائل مزید گھمبیر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ملوث اداروں کی روح کی تسکین کے لئے بنائے جانے والے سرکاری کمیشن کو حقائق سے روگردانی سونپی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے اثر کو زائل کرنے کے لئے یہ کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔ 

بیان کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے بعد کسی بھی کمیشن کی گنجائش نہیں رہتی۔ ملک کی روایات رہی ہے کہ کسی بھی اہم نوعیت کے مسئلہ کو پس پشت ڈالنے کے لئے کمیشن کا سہارا لیا جاتا ہے۔ موجودہ کمیشن نے عجلت میں نتائج اخذ کرکے سرکاری اداروں سے اپنے قریبی روابط کا ثبوت فراہم کیا اور جانبداری کا مظاہرہ کر کے  بلوچ فرزندوں اور لاپتہ افراد کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی سے بھی گریز نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 170154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش