0
Monday 11 Jun 2012 14:48

ارسلان افتخار کے معاملے پر دکھ ضرور ہوا، چیف جسٹس بیٹے کے کیے کے ذمہ دار نہیں، اعتزاز احسن

ارسلان افتخار کے معاملے پر دکھ ضرور ہوا، چیف جسٹس بیٹے کے کیے کے ذمہ دار نہیں، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ارسلان افتخار کے معاملے پر دکھ ضرور ہوا، لیکن پھوٹ پھوٹ کر رویا نہیں اور آج بھی سمجھتا ہوں کہ چیف جسٹس اپنے بیٹے کے کیے کے ذمہ دار نہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ارسلان افتخار کیس میں چیف جسٹس کو بنچ میں نہیں بیٹھنا چاہئے تھا۔ چیف جسٹس نے رائے عامہ کے باعث بنچ سے علیحدگی اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی سمجھتا ہوں کہ چیف جسٹس کا اس میں کوئی کردار نہیں اور اگر ارسلان نے کچھ کیا ہے تو اس پر دکھ ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ملک ریاض نے مجھے ارسلان افتخار کے حوالے سے مواد دکھایا، جس پر دکھ ہوا، لیکن چند دستاویزات دیکھیں سب کچھ نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ریاض ملک واپس آ رہے ہیں۔ عدالت میں بھی پیش ہوں گے اور وضاحتیں پیش کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے چند لوگوں نے ارسلان افتخار کا معاملہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں نے معاملے کو بہت بڑھا دیا ہے۔ اعتزاز احسن نے اس تاثر کی تردید کی کہ بیٹے کے بدلے بیٹے کو کلیئر کروانے والی کوئی بات نہیں۔
خبر کا کوڈ : 170249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش