QR CodeQR Code

سندھ کا بجٹ آج اسمبلی ميں پيش کيا جارہا ہے

11 Jun 2012 15:09

اسلام ٹائمز:آئندہ مالی سال کے بجٹ کے تحت سرکاری ملازمين کی تنخواہوں اور پنشن ميں 20 فيصد اضافہ اور مختلف سرکاری محکموں ميں 40 ہزار آسامياں پيدا کی جائيں گی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کا بجٹ آج اسمبلی ميں پيش کيا جارہا ہے، بجٹ 5 کھرب 64 ارب 72 کروڑ روپے کا ہوگا۔ بجٹ اجلاس ميں سرکاری ملازمين کی تنخواہوں اور پنشن ميں 20 فيصد اضافے کی توقع ہے، وزير خزانہ سندھ سيد مراد علی شاہ بجٹ پيش کرينگے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ ميں آمدنی کا تخمينہ 5 کھرب، 60 ارب 93 کروڑ چاليس لاکھ روپے لگايا گيا ہے، اس طرح يہ بجٹ 3 ارب 78 کروڑ 88 لاکھ روپے خسارے کا ہوگا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے تحت سرکاری ملازمين کی تنخواہوں اور پنشن ميں 20 فيصد اضافہ اور مختلف سرکاری محکموں ميں 40 ہزار آسامياں پيدا کی جائيں گی جبکہ 15 ہزار ٹريکٹر پر فی ٹريکٹر 2 لاکھ روپے سبسڈی دينے کا اعلان بھی کيا جائے گا۔ بجٹ ميں ترقياتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 2 کھرب 18 ارب 21 کروڑ چواليس لاکھ روپے رکھے جائيں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ ميں سالانہ ترقياتی پروگرام ( اے ڈی پی ) کيلئے 172 ارب روپے رکھے گئے ہيں۔


خبر کا کوڈ: 170253

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/170253/سندھ-کا-بجٹ-آج-اسمبلی-ميں-پيش-کيا-جارہا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org