0
Monday 11 Jun 2012 15:17

کراچی میں بدامنی کی شکل دن بدن مزید گھناؤنی ہوتی جارہی ہے، شاہی سید

کراچی میں بدامنی کی شکل دن بدن مزید گھناؤنی ہوتی جارہی ہے، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی ( لویہ جرگہ ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ شہر میں جاری قتل و غارت گری کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں، بے گناہوں کے مسلسل قتل عام پر مصلحت سے کام لینا قہر الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، شہر میں جاری بدامنی کے واقعات سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے، افسوس کہ ریاستی ادارے اپنی رٹ کے لیے سنجیدہ نظر نہیں آرہے، کراچی میں بدامنی کی شکل دن بدن مزید گھناؤنی ہوتی جارہی ہے اور ارباب اختیار صرف بیانات سے عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

باچا خان مرکز سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں قتل و غارت گری کے ذمہ دار کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، ضرورت بھتہ مافیا اور ٹارگٹ کلرز پر کڑا ہاتھ ڈالنے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے مسلسل قتل عام کے باوجود ہم صبر سے کام لے رہے ہیں اور کارکنوں و عوام کو مسلسل صبر کی تلقین کر رہے ہیں، سانحہ بارہ مئی اور سانحہ محبت سندھ ریلی کے ذمہ دار کو جب تک کڑی سزا نہیں دی جاتی کراچی میں قیام امن صرف خواب ہی رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 170254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش