QR CodeQR Code

امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مولن کے آرمی چیف کیانی سے ملاقات

16 Dec 2009 10:47

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی فوج کے چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو،راولپنڈی میں ایڈمرل مولن کی آرمی چیف سے ہونے


راولپنڈی:پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی فوج کے چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو،راولپنڈی میں ایڈمرل مولن کی آرمی چیف سے ہونے والی اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں شخصیات نے افغانستان سے متعلق امریکہ کی نئی پالیسی کے اثرات پر بھی بات چیت کی،ایڈمرل مولن گذشتہ روز اسلام آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب جنرل طارق مجید سے بھی ملاقات کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 17026

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/17026/امریکی-فوج-کے-سربراہ-ایڈمرل-مولن-آرمی-چیف-کیانی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org