0
Monday 11 Jun 2012 17:41

بھکر، کامیاب اجتماع کے بعد تکفیری گروہ بوکھلاہٹ کا شکار، شہر کا امن سبوتاژ کرنے کی کوششیں

بھکر، کامیاب اجتماع کے بعد تکفیری گروہ بوکھلاہٹ کا شکار، شہر کا امن سبوتاژ کرنے کی کوششیں
اسلام ٹائمز۔ بھکر میں قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے بعد کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ نے شہر کا امن خراب کرنے کی کوشش شروع کردی ہے، تاجروں سے زبردستی دکانیں بند کرائی گئیں اور شہر بھر میں کالعدم تنظیم کے کارندوں نے غلیظ نعرہ بازی کی، ہمارے نمائندے کے مطابق 10 جون کو مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بھکر میں قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اور بعد ازاں قدیمی امام بارگاہ باہر والا سے جھنگ موڑ تک ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور کالعدم تنظیم کی مزموم کارروائیوں کیخلاف ریلی نکالی گئی۔
 
ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور تمام راستے ملک میں قیام امن اور شیعہ سنی اتحادکے حق جبکہ دہشتگردی کیخلاف نعرہ بازی کی گئی، ریلی جھنگ موڑ پر پہنچنی تو وہاں کچھ دیر دھرنا دیا گیا اور پھر شرکاء پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ کامیاب اجتماع اور بعدازاں پرامن ریلی کو دیکھ کر تکفیری گروہ نے ایک بار پھر بھکر کی پرامن فضاء کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی اور شام کے وقت کالعدم سپاہ صحابہ کے چند کارندے لائوڈ سپیکر کے ہمراہ گاڑی پر سوار ہو کر شہر میں نکل پڑے اور تاجروں کو 11 جون کو (آج) دکانیں زبردستی بند کرنے اور خلاف ورزی کی صورت میں اپنا ذمہ دار آپ ہونے کی دھمکی دیتے رہے۔
 
کالعدم تنظیم کے کارندوں نے غلیظ نعرہ بازی بھی کی، جس کے بعد آج صبح خوف کے باعث بعض تاجروں نے دکانیں بند رکھیں اور کچھ دکانداروں سے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے زبردستی دکانیں بند کرائیں۔ دن 11 بجے بعد تاجروں نے دکانیں کھولنا شروع کردیں جبکہ تکفیری گروہ کی ان مزموم حرکتوں کے باعث اہل تشیع کی ایک بہت بڑی تعداد قصر زینب س میں جمع ہو گئی۔
 
شہر کے موجودہ حالات کے بارے میں جاننے کیلئے اسلام ٹائمز نے ایم ڈبلیو ایم ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ شیعہ عمائدین جلد ڈی پی او کے ساتھ ملاقات کریں گے، اور شہر کا امن برقرار رکھنے کیلئے مطالبات پیش کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان عملدرآمد ہو گیا تو ٹھیک بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھکر کے مضافاتی علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں مومنین احتجاج کی خاطر بھکر آمد کیلئے تیار بیٹھے ہیں تاہم فی الحال ہم نے انہیں روکا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 170285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش