QR CodeQR Code

غزہ پر پابندیوں سے مشرق وسطیٰ امن متاثر ہو گا،حسنی مبارک

16 Dec 2009 11:10

مصر کے صدر حسنی مبارک نے انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب عبداللہ گل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ پر لگائی گئی اسرائیلی پابندیوں سے مشرق وسطیٰ امن مذاکرات متاثر ہوں گے۔مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر حسنی مبارک کا کہنا


انقرہ:مصر کے صدر حسنی مبارک نے انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب عبداللہ گل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ پر لگائی گئی اسرائیلی پابندیوں سے مشرق وسطیٰ امن مذاکرات متاثر ہوں گے۔مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر حسنی مبارک کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے معاملات اور الجھ رہے ہیں اس تمام صورت حال میں اسرائیل فلسطین امن مذاکرات کو خدشات لاحق ہیں۔مصری صدر ترکی کے دو روزہ دورے میں آج ترک وزیر اعظم طیب اردگان سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات اور مشرق وسطی کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 


خبر کا کوڈ: 17032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/17032/غزہ-پر-پابندیوں-سے-مشرق-وسطی-امن-متاثر-ہو-گا-حسنی-مبارک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org