QR CodeQR Code

مسلمانوں کے مابین قدر مشترک اور درد مشترک کو فروغ دیا جائے، قاضی حسین احمد

11 Jun 2012 22:40

اسلام ٹائمز: صدر ملی یکجہتی کونسل کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم سے وحدت امت کے لئے بھرپور کوششیں جاری ہیں جن میں جمعے کا خطبہ قدرے مشترک کر دیا جائے۔ مسلمانوں کو متحد کرنے کے لئے اور باہمی صف بندی کے لئے ایک رہنما کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے جو ہر جمعے کے لئے نکات دے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ اور جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں منعقدہ وحدت امت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی شے کی محبت کو اللہ تعالٰی کی محبت پر فوقیت نہیں دینی چاہیے۔ مسلمان کے دل نبی اکرم ص کی محبت ہے اور اس محبت کی بدولت ہم ایک امت ہیں۔ اللہ تعالٰی نے اپنے رسول ص کو دین اسلام کے غلبے کے لئے بھیجا۔ غلبہ دین اور اقامت دین کے لئے اللہ نے تمام انبیاء کو مبعوث فرمایا۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمانوں کے مابین قدر مشترک اور درد مشترک کو فروغ دیا جائے۔ چونکہ منفعت اس قوم کی ایک ہے نقصان بھی ایک۔ انہی مشترک اقدار کے فروغ کے لئے ملی یکجہتی کونسل کا وجود عمل میں لایا گیا ہے۔  

صدر ملی یکجہتی کونسل کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم سے وحدت امت کے لئے بھرپور کوششیں جاری ہیں، جن میں جمعے کا خطبہ قدرے مشترک کر دیا جائے۔ مسلمانوں کو متحد کرنے کے لئے اور باہمی صف بندی کے لئے ایک رہنما کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے، جو ہر جمعے کے لئے نکات دے۔ علمی و تحقیقی مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے جو مشترکات کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اختلافات سے صرف نظر کرے۔ جہاں تنازعہ کھڑا ہو، مسجد و جلوس کا مسئلہ درپیش ہو، اس کا فیصلہ ایک مشترکہ مجلس کرے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی 900 صفحات پر مشتمل متفقہ سفارشات پر عمل درآمد کے لئے تحریک چلائی جائے۔ اختیار فاسق و فاجر اور مفسدیں کے ہاتھوں سے لیکر صالح لوگوں کو دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 170329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/170329/مسلمانوں-کے-مابین-قدر-مشترک-اور-درد-کو-فروغ-دیا-جائے-قاضی-حسین-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org