QR CodeQR Code

تحفظات دور نہ کئے تو حکومت کو دیامر ڈیم بنانے میں مشکلات ہونگی، اپوزیشن لیڈر

12 Jun 2012 15:13

اسلام ٹائمز:اپنے مشترکہ بیان میں اپوزیشن رہنماؤں نے کہا ہے کہ تھر کے ساتھ ہی ویلی ہوڈر کے متاثرین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیا جائے اور ان کے حقیقی معاوضے ان کو فوری طور پر ادا کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر جانباز خان اور ممبر گلگت بلتستان کونسل سید افضل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم تھر ایواڈ کمیشن کو صاف وشفاف بنانے کیلئے غیر جانبدارانہ کمیشن قائم کیا جائے۔ دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کی تمام تحفظات کو دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اہلیان تھور کے تحفظات دور نہیں کیا تو حکومت کو ڈیم کی تعمیر میں مشکلات درپیش ہوگی۔ اہلیان تھر ودیگر دیم متاثرین نے حکومت کے ساتھ تعاؤن کیا ہے ان کے خدمات کے پیش نظر ہائی لیول کا بورڈ تشکیل دے کر جلدازجلد ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تھر کے ساتھ ہی ویلی ہوڈر کے متاثرین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیا جائے اور ان کے حقیقی معاوضے ان کو فوری طور پر ادا کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 170353

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/170353/تحفظات-دور-نہ-کئے-حکومت-کو-دیامر-ڈیم-بنانے-میں-مشکلات-ہونگی-اپوزیشن-لیڈر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org