0
Tuesday 12 Jun 2012 00:14

یکم جولائی پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی وحدت کا عظیم دن ہوگا، ایم ڈبلیو ایم قم

یکم جولائی پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی وحدت کا عظیم دن ہوگا، ایم ڈبلیو ایم قم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید محمد تقی شیرازی نے نجف اشرف اور شام سے آئے ہوئے دینی طلاب کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستانی شیعہ مسلمان یکم جولائی کو مینار پاکستان لاہور میں اپنی عظیم وحدت کا عملی نمونہ پیش کریں گے۔ یہ دن قائد شھید علامہ عارف حسین الحسینی کی یاد میں قرآن و سنت کانفرنس کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ تمام پیروان شھید حسینی کو چاہیئے کہ اس دن ملت کے ساتھ مل کر اپنے اس عظیم قائد کی یاد میں انکے عظیم اہداف کے حصول کیلئے کوشس کریں۔ 

نجف اشرف اور شام سے آئے ہوئے دینی طلاب نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قم میں موجود اپنے دینی طالبعلم بھائیوں کے ساتھ مل کر ملت تشیع پاکستان کو بیدار کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین قم کے شعبہ میڈیا کے مسئول سید میثم ہمدانی اور شعبہ تنظیم سازی کے مسئول شیخ محمد رضا عمرانی بھی موجود تھے۔ اس جلسے میں آنیوالی تعطیلات کے دوران پاکستان میں بھرپور کام کرنے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو کی گئی۔ 
خبر کا کوڈ : 170356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش