0
Tuesday 12 Jun 2012 13:06

وفاق کے بعد صوبائی حکومت کا بجٹ بھی الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے، عزیر لطیف

وفاق کے بعد صوبائی حکومت کا بجٹ بھی الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے، عزیر لطیف

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر چودھری عزیر لطیف کی زیر صدارت جماعت اسلامی ضلع ملتان کے گروپ لیڈرز کا اجلاس دارالسلام میں منعقد ہوا، جس میں ضلعی امیر پروفیسر افتخار چودھری، میاں منیر بودلہ، ڈاکٹر اشرف علی عتیق، ڈاکٹر حفیظ انور، میاں آصف اخوانی، مولانا عبدالرحیم گجر، میاں محمد ابراہیم، چودھری ظفر اقبال، کنور محمد سدیق نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے بعد صوبائی حکومت کا بجٹ بھی الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے، جس سے عوام کے مسائل میں کمی آنے کی بجائے مزید اضافہ ہوگا، ارکان صوبائی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں 30 فیصد اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20 فیصد اضافہ نا انصافی اور ظلم ہے۔
 
عزیز لطیف نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں 50 فیصد کمی جاتی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملتان اور بہاولپور صوبے کے قیام کیلئے فوری طور پر پارلیمانی کمیشن تشکیل دیا جائے جو آئین کے مطابق ضروری اقدامات اٹھائے، بجٹ میں ان صوبوں کیلئے رقم مختص نہ کرنا حکمرانوں کی بد نیتی کو ظاہر کرتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 170366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش