0
Tuesday 12 Jun 2012 13:12

متحدہ محاذ اساتذہ نے تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ مسترد کر دیا

متحدہ محاذ اساتذہ نے تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ محاذ اساتذہ صوبہ پنجاب نے تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ مسترد کرتے ہوئے 14 جون کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آبادکے سامنے مظاہرہ کا اعلان کردیا، یہ اعلان متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان صوبہ پنجاب کے اجلاس میں کیا گیا جو کہ ملتان کے ایک مقامی سکول میں زیرصدارت حافظ عبدالناصر منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مہنگائی میں سو فیصد اضافہ ہوچکا ہے مگر تنخواہوں میں موجودہ اضافہ سے سرکاری ملازمین کے لئے سفید پوشی برقرار رکھنا بھی مشکل ہوجائے گا۔ وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے اساتذہ کے وفد سے مذاکرات کرتے ہوئے سکیل ریوائز کرنے کا اعلان کیا تھا مگر موصوف نے وعدہ پر عمل نہ کرکے لاکھوں اساتذہ کو مایوسی کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مظاہرہ کی حکمت عملی طے کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر سے اساتذہ 11بجے دن پولی کلینک اسپتال کے سامنے جمع ہوں گے جہاں سے وہ مارچ کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاج کریں گے اور دھرنا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 170368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش