1
0
Tuesday 12 Jun 2012 14:14

ہنگو، بزرگ شیعہ رہنماء ملک عبد اللہ جان سپرد خاک، نماز جنازہ علامہ ساجد نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی

ہنگو، بزرگ شیعہ رہنماء ملک عبد اللہ جان سپرد خاک، نماز جنازہ علامہ ساجد نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی
اسلام ٹائمز۔ بزرگ شیعہ رہنماء اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی اعزازی نائب صدر ملک عبد اللہ جان بنگش کی نماز جنازہ استرزئی ہنگو میں قائد شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی کی اقتداء میں ادا کردی گئی، جس میں علامہ محمد رمضان توقیر سمیت صوبائی کابینہ کے اراکین اور مختلف مکاتب فکر کے علماء، مذہبی رہنمائوں اور عوام سمیت اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، بعد ازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، ایس یو سی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ محمد رمضان توقیر اور اراکین صوبائی کابینہ شیعہ علماء کونسل نے ملک عبداللہ جان کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی، مرحوم ملک عبد اللہ جان کا شمار معروف شیعہ رہنمائوں میں ہوتا تھا، آپ نے اہل تشیع کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی اور اسلام کی سربلندی کیلئے کوشاں رہے۔
خبر کا کوڈ : 170531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
انا لله وانا الیه راجعون
ہماری پیشکش