0
Tuesday 12 Jun 2012 14:55

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے حکومت کی توانائی اور بجلی کے بحران پر ناکامی کے بعد صوبہ بھر میں 13 جون سے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اُنہوں نے شباب ملی کے جوانوں پر زوردیا کہ وہ اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹرا لمرکزاسلامی پشاور شباب ملی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلعی صدور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شباب ملی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر حافظ محمد ابرار نے ممبر سازی کی تاحال کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد ابراہیم خان نے شباب ملی کی جائزہ رپورٹ کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ شباب ملی ممبر سازی کے حوالے سے اپنے دو لاکھ جوانوں کا ہدف وقت مقررہ میں حاصل کرلی گی۔ 

انہوں شباب ملی کے جوانوں پر زور دیا کہ وہ ممبر سازی اور جماعت اسلامی کی حکومت کے خلاف توانائی، بجلی بحران،  امن و امان میں ناکامی، ڈرون حملوں اور مہنگائی کے خلاف چلائی جانے والی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ا ے این پی اور پی پی کی مخلوط حکومت نے عوام پر مہنگائی کا طوفان مسلط کر رکھا ہے۔ عام آدمی کا جینا محال ہو گیا ہے۔ اے این پی حکومت نے کرپشن، بدعنوانی میں نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں۔ جماعت اسلامی یہ سمجھتی ہے کہ ان حالات میں خاموش تماشائی بن کر بیٹھ جانا ملک وقوم سے غداری ہو گی۔

اُنہوں نے شباب ملی کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ شباب ملی اپنے کردار اور بلند اخلاق کے باعث صوبہ بھر کے عوام میں بے حد پذیرائی حاصل کررہی ہے۔ اس موقع پر شباب ملی کے صوبائی صدر حافظ محمد ابرار نے کہا کہ شباب ملی اسلام سے وابستہ اللہ کے خوف سے سرشار اور سنت پر چلنے والے اُن جوانوں کی تنظیم ہے جو کہ اسلام اور ملک کی بقاء کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔

خبر کا کوڈ : 170539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش