QR CodeQR Code

امریکا کا مجرمانہ اقدام

یمن میں امریکی جنگی طیاروں کا 120 عام شہریوں کا قتل عام

16 Dec 2009 13:39

الحوثی گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امریکی جنگی طیارے یمن کے شہری علاقوں، بازاروں، مہاجر کیمپوں، دیہاتوں اور سڑکوں پر بمباری کا۰۰۰۰۰


الحوثی گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امریکی جنگی طیارے یمن کے شہری علاقوں، بازاروں، مہاجر کیمپوں، دیہاتوں اور سڑکوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صعدہ آن لائن نامی ویب سائٹ کے مطابق امریکی ائر فورس کی تازہ ترین بمباری میں قیدیوں کے ایک مرکز کو ممنوعہ ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا جس میں 120 افراد جاں بحق اور 44 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ الحوثی گروپ نے یمن کے عوام سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب اور امریکا کی طرف سے یمن کے دیہاتوں اور صعدہ، حجہ اور عمران میں واقع مہاجر کیمپوں پر بمباری کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ اسی طرح اس گروپ نے یمن کی سیاسی جماعتوں اور شخصیات سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں بیرونی مداخلت کا مقابلہ کریں۔ اسی طرح اس پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے طلح کے علاقے میں دو مسجدوں عمیر اور ابومسکہ کو براہ راست اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 17065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/17065/یمن-میں-امریکی-جنگی-طیاروں-کا-120-عام-شہریوں-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org