QR CodeQR Code

نوشہرہ، جے یو آئی کے زیر اہتمام فضلاء کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

13 Jun 2012 16:25

اسلام ٹائمز: مفتی حاکم علی کا مکتبہ ختم نبوت نوشہرہ کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات میں کہنا تھا کہ یکم جولائی کو منعقد ہونے والی یہ کانفرنس اسلام کی سربلندی اور دینی مدارس کے تحفظ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے زیر اہتمام یکم جولائی کو نوشہرہ میں فضلاء کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ کانفرنس اسلام کی سر بلندی اور دینی مدارس کے تحفظ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی نے مکتبہ ختم نبوت نوشہرہ کینٹ یونٹ کے عہدیداروں مولانا سعید شاہ اور عبد الشکیل سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال مدارس میں ضلع نوشہرہ کے فضلاء کی تعداد سب سے زیادہ رہی، جمعیت علماء اسلام مدارس و مساجد کے تحفظ کی جنگ لڑرہی ہے۔ نوجوان علماء کی داد رسی کیلئے جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ نے گذشتہ سال فضلاء کانفرنس میں تقریباً تین سو فضلاء کی نامور علماء کرام سے ملاقات کرائی تھی، اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے امسال بھی یکم جولائی کو ضلع نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے فضلاء کی دستار بندی کیلئے عظیم الشان دوسرا سالانہ فضلاء کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ دینی مدارس سے فارغ ہونے والے علماء کی تعداد میں اس سال نوشہرہ کے علماء کی تعداد سب سے زیادہ رہی، جن کی دستار بندی عالمی شہرت یافتہ نوجوان عالم دین مولانا سید عدنان الحق کاکا خیل، مولانا عزیزالرحمان ہزاروی، دارلعلوم حقانیہ کے اساتذہ اور جمعیت علماء اسلام کے قائدین کے ہاتھوں کی جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 170920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/170920/نوشہرہ-جے-یو-آئی-کے-زیر-اہتمام-فضلاء-کانفرنس-انعقاد-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org