0
Thursday 14 Jun 2012 00:09

مقبوضہ کشمیر کے عازمین حج کیلئے قرعہ اندازی 14 جون کو ہو گی

مقبوضہ کشمیر کے عازمین حج کیلئے قرعہ اندازی 14 جون کو ہو گی
اسلام ٹائمز۔ حج 2012ء کے خوش قسمت عازمین کیلئے قرعہ اندازی 14 جون کو ہو گی جس کے بعد سفر محمود پر روانہ ہونے والے عازمین کی لسٹ کو حتمی شکل دی جائے گی، واضح رہے کہ مرکزی حج کمیٹی نے جموں و کشمیر کیلئے اضافی کوٹے کے طور 890 نشستیں منظور کی ہیں، حج بیت اللہ پر سعودی عرب روانہ ہونے والے 2665 عازمین کی قرعہ اندازی 14 جون بروز جمعرات کو حج ہاوس سرینگر میں ہو گی، اس موقعہ پر ریاستی حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر کے علاوہ صوبائی وضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ حج بیت اللہ کی ادائیگی کے خواہشمند سینکڑوں عازمین بھی موجود ہونگے، کشمیری حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر عبدالسلام میر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حج کمیٹی کو کشمیر بھر سے ہزاروں عازمین کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ پہلے ہی 3829 عازمین کو مخصوص کوٹے کے تحت حج بیت اللہ پر روانہ ہونے کو منظوری دی جا چکی ہے، اس طرح سے بقول ڈاکٹر میر امسال ریاست سے 5640 عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہونگے۔
 
حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر نے بتایا کہ حج بیت اللہ کے خواہشمند عازمین کو فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ مرکزی حج کمیٹی نے امسال ریاست کیلئے حاجیوں کے کوٹے میں اضافہ کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ 14 جون بروز جمعرات کو حج ہاوس سرینگر میں عازمین کی قرعہ اندازی ہو گی، ڈاکٹر میر نے بتایا کہ عازمین کی لسٹ کو حتمی شکل دینے کے بعد فوری طور یہ لسٹ انٹرنیٹ پر دستیاب رکھنے کے ساتھ ساتھ مقامی اخبارات میں بھی شائع کروایا جایا گا، انہوں نے کہا کہ ریاستی حج کمیٹی نے عازمین کی کم نشستیں ہونے کی وجہ سے مرکزی حج کمیٹی سے اضافی کوٹے کی استدعا کی تھی اور اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے مرکزی حج کمیٹی نے امسال ریاست جموں وکشمیر کیلئے عازمین کی نشستوں میں 890 کا اضافہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 170948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش