0
Wednesday 13 Jun 2012 22:26

کوہاٹ میں تعلیم دشمنوں نے ایک اور سرکاری اسکول تباہ کردیا

کوہاٹ میں تعلیم دشمنوں نے ایک اور سرکاری اسکول تباہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں تعلیم دشمن عناصر نے بوائز پرائمری اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے شاہ پور میں واقع بوائز پرائمری اسکول میں نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کرکے دھماکہ کیا۔ دھماکے کے نتیجے میں اسکول کی بیرونی دیوار اور دو کمروں کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں چھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شدت پسند ضلع کوہاٹ میں اب تک 7 سکولوں کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے برباد کر چکے ہیں، تاہم پولیس کسی دہشتگرد کو گرفتار نہیں کر سکی۔
خبر کا کوڈ : 170976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش