QR CodeQR Code

اسکردو میں ایف ایم کی نشریات افتتاحی دنوں میں ہی تنقید کا نشانہ

14 Jun 2012 15:36

اسلام ٹائمز:عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکردو ریڈیو سٹیشن کیلئے یا اسپیشل بجلی کا نظام کیا جائے یا پھر اسٹیشن میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جنریٹر کا انتظام کیاجائے تاکہ ریڈ یو کی نشریات کی طرح ایف ایم کی نشریات متاثر نہ ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ ریڈیو پاکستان اسکردو کی جانب سے بلتستان میں ایف ایم کی نشریات کے آغاز سے لوگ کافی خوش دکھائی دیتے ہیں جبکہ دوسری جانب ریڈیو پاکستان اسکردو سٹیشن میں بجلی کی فراہمی کیلئے کوئی خاص انتظام نہ ہونے اور کوئی جنریٹر نہ ہونے کی وجہ سے ریڈیو نشریات کی طرح ایف ایم کی نشریات بھی اپنے افتتاحی دنوں میں ہی تنقید کا نشانہ بننے لگی ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکردو ریڈیو سٹیشن کیلئے یا اسپیشل بجلی کا نظام کیا جائے یا پھر اسٹیشن میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جنریٹر کا انتظام کیاجائے تاکہ ریڈ یو کی نشریات کی طرح ایف ایم کی نشریات متاثر نہ ہوں۔


خبر کا کوڈ: 170977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/170977/اسکردو-میں-ایف-ایم-کی-نشریات-افتتاحی-دنوں-ہی-تنقید-کا-نشانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org