0
Thursday 14 Jun 2012 14:13

بلوچ علاقوں کو الگ کر کے پشتون صوبہ بحال کیا جائے، پشتونخوا میپ

بلوچ علاقوں کو الگ کر کے پشتون صوبہ بحال کیا جائے، پشتونخوا میپ
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں گوالمنڈی چوک پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنمائوں عثمان کاکڑ، عبدالرئوف خان، عبدالرحیم زیار توال، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، صاحب خان بڑیچ، حاجی ظہیر اور عبدالرزاق بڑیچ نے کہا ہے کہ جنوبی پشتونخوا کے عوام اپنی تاریخی سرزمین پر آباد ہیں۔ ہمیں کسی کے وسائل کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ ہی آئی جی ایف سی پشتونوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ بلکہ ایف سی سے سب سے زیادہ متاثر پشتون عوام ہیں۔ جنوبی پشتونخوا کے عوام کا صوبہ اولین ضرورت ہے۔ صوبائی بجٹ 2012،13ء کے دوران 35 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کے 19 ارب روپے وزراء کی پاکٹ منی، جبکہ 12 ارب روپے سڑکوں کی تعمیر کے لئے رکھے گئے ہیں۔ کیونکہ سب سے زیادہ کرپشن کمیشن روڈ سیکٹر میں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ پشتونخوا میپ کا روز اول ہی سے مطالبہ رہا ہے کہ جنوبی پشتونخوا کے عوام کا 125  سالہ صوبہ بحا ل کیا جائے۔ تا کہ ہمارے عوام اپنی معاشی زندگی گزارنے کے لئے اپنے طور پر اقدامات اٹھا سکیں۔  اب ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے صوبے کو بحال کرکے بلوچ علاقوں کو الگ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 171022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش