0
Thursday 14 Jun 2012 14:36

غیرقانونی طور پر ایران جانیوالے مسافروں کی کشتی ڈوب گئی، 10 جاں بحق

غیرقانونی طور پر ایران جانیوالے مسافروں کی کشتی ڈوب گئی، 10 جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ باخبر ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی سے غیر قانونی طریقے سے ایران جانیوالے مسافروں کی کشتی ایرانی حدود میں ڈوب گئی۔ جس کے باعث کشتی میں سوار تمام دس مسافر جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تین لاشیں نکال لیں۔ لیویز حکام کے مطابق حادثہ ایرانی سمندری علاقے باو میں پیش آیا۔ کشتی میں سوار دس افراد غیرقانونی طور پر ایران جارہے تھے۔ فوری طورپر کشتی کے ڈوبنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم بتایا جارہاہے کہ خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جبکہ دیگر سات افراد کی تلاش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 171027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش