0
Thursday 14 Jun 2012 15:43

ملتان میں 3 روزہ بین المذاہب امن کانفرنس کا آغاز

ملتان میں 3 روزہ بین المذاہب امن کانفرنس کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ غیر سرکاری تنظیم انٹر ایکٹو ریسورسز سنٹر ملتان کے زیراہتمام تین روزہ بین المذاہب امن کانفرنس کا آغاز ملتان کے مقامی ہوٹل ہوگیا ہے، کانفرنس کا مقصد ملک میں جاری دہشتگردی اور بدامنی کے خلاف انسانی حقوق سے آگاہی کو عام کرنا ہے، کانفرنس کے ابتدائیہ خطاب میں انٹر ایکٹو ریسورسز سنٹر پاکستان کے منیجر ناصر سہیل نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک جگہ یکجا کر کے امن کا درس دینا ہے، اس کانفرنس کے ذریعے تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی کی فضا ء پیدا ہوگی۔ کانفرنس میں علامہ طاہر عباس نقوی، علامہ مجاہد عباس گردیزی، علامہ کاشف ظہور نقوی، علامہ عون محمد نقوی، علامہ محمد ثقلین نقوی، مولانا عمران ظفر، ناصر عباس گردیزی، ڈاکٹر حافظ نصراللہ، قاری اللہ دتہ سعیدی، قاری اعجاز محمود سعیدی، پاسٹر الیاس مسیح، پادری عمانو ایل تبسم، عاشر ولیم، سیمل جمیل اور جونی منوہر لال سمیت تمام مذاہب کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ 

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے رہنماء علامہ طاہر عباس نقوی نے کہا کہ اسلام ہمیں امن اور انسانیت کا درس دیتا ہے، قرآن مجید میں ہے کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل اور ایک انسان کی زندگی بچانا گویا پوری انسانیت کی زندگی بچانا ہے، اُنہوں نے کہا کہ مخصوص لوگ مختلف مذاہب کا لبادہ اوڑھ کر پاکستان اور دنیا کے امن کو تباہ کر رہے ہیں، دہشتگرد لوگ اپنے اپنے مفادات کی خاطر ذاتی مسائل کو مذہبی منافرت میں تبدیل کر دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 171038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش