QR CodeQR Code

بھارت کے انسانی حقوق کی پاسداری کے تمام تر دعوے بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، اشرف صحرائی

15 Jun 2012 00:31

اسلام ٹائمز: تحریک حریت کے جنرل سیکرٹری نے کل جماعتی حریت کانفرنس گ کی طرف سے ہفتہ شہداء کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار بعنوان ”لہو ہمارا بُھلا نہ دینا“ پر جبری پابندی عائد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حریت جموں کشمیر کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف صحرائی نے کل جماعتی حریت کانفرنس گ کی طرف سے ہفتہ شہداء کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار بعنوان ”لہو ہمارا بُھلا نہ دینا“ پر جبری پابندی عائد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی نام نہاد جمہوریت اور جموں کشمیر کی مقامی کٹھ پتلی حکومت کے جمہوری اقدار کی بالادستی اور انسانی حقوق کی پاسداری کے تمام تر دعوے بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان دونوں حکومتوں کے دہلی سے لے کر سرینگر تک کئے جانے والے دعووں کی قلعی سرعام اُس وقت کھل گئی جب پولیس کے مسلح دستوں کی ایک بڑی تعداد سید علی گیلانی کی رہائشگاہ جہاں مذکورہ سیمینار منعقد ہونے والا تھا کے باہر ائرپورٹ روڈ سے لیکر مین گیٹ تک سارے کوچے میں متعین کردی گئی اور سمینار میں حصہ لینے والے شرکاء یہاں تک کہ نمائیندگان پریس تک کو بھی ائرپورٹ روڈ پر زبردستی روک کر اندر نہ جانے دینے سے سیمینار کے انعقاد کو ناممکن بنادیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 171237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/171237/بھارت-کے-انسانی-حقوق-کی-پاسداری-تمام-تر-دعوے-بے-بنیاد-اور-جھوٹے-ہیں-اشرف-صحرائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org