QR CodeQR Code

امریکا،دفاعی بل منظور،ڈرون حملوں کیلئے بھاری رقم مختص

17 Dec 2009 12:25

امریکی ایوان نمائندگان نے دفاعی اخراجات کے بل کی منظوری دے دی۔جس میں آٹھ کروڑ ڈالر ڈرون حملوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔چھ سو چھتیس اعشاریہ تین ارب ڈالر کے بل کی چونتیس کے مقابلے میں تین سو پچانوے کی بھاری اکثریت سے منظوری


واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان نے دفاعی اخراجات کے بل کی منظوری دے دی۔جس میں آٹھ کروڑ ڈالر ڈرون حملوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔چھ سو چھتیس اعشاریہ تین ارب ڈالر کے بل کی چونتیس کے مقابلے میں تین سو پچانوے کی بھاری اکثریت سے منظوری دی گئی۔بل میں اسی ملین ڈالر ڈرون حملوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔بل میں افغانستان میں تیس ہزار اضافی فوجی بھیجنے پر آنے والے اخراجات شامل نہیں ہیں اس کیلئے مزید رقم فراہم کی جائے گی۔ بل میں ایک سو ایک ارب اور دس کروڑ ڈالر عراق اور افغان جنگ کیلئے مختص کئے گئے ہیں جبکہ چو ہزار چھ سو بارودی سرنگ سے محفوظ فوجی گاڑیاں خریدنے کیلئے بھی رقم فراہم کی جائیگی۔



خبر کا کوڈ: 17134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/17134/امریکا-دفاعی-بل-منظور-ڈرون-حملوں-کیلئے-بھاری-رقم-مختص

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org