QR CodeQR Code

نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ عسکری نہیں، سیاسی قیادت کرے گی، دفترخارجہ

15 Jun 2012 01:23

اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تمام معاملات مذاکرات کی میز پر طے ہوں گے، پاکستان، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ صرف اور صرف اپنے قومی مفاد میں لڑ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ معظم خان نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا کہ پارلیمانی سفارشات کی روشنی میں، امریکہ سے سلالہ، ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی سمیت دیگر معاملات پر بات چیت جاری ہے، امریکہ سے نیٹو سپلائی میں صرف پرائیسنگ پر نہیں دیگر امور پر بھی بات ہو رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ صرف اور صرف اپنے قومی مفاد میں لڑ رہا ہے۔ اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ نہ ہی کسی دوسرے ملک کو اجازت دیں گے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سرکریک پر مذاکرات 18 اور 19 جولائی کو نئی دہلی میں ہوں گے۔ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات نئی دہلی جبکہ وزرائے خارجہ مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 171348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/171348/نیٹو-سپلائی-کی-بحالی-کا-فیصلہ-عسکری-نہیں-سیاسی-قیادت-کرے-گی-دفترخارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org