0
Friday 15 Jun 2012 01:33

امریکہ کے ساتھ شفاف اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، گیلانی

امریکہ کے ساتھ شفاف اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت نے گزشتہ چار سال میں میکرو اکنامکس استحکام برقرار رکھا، جبکہ افراط زر کی شرح پچیس سے کم ہو کر دس اعشاریہ آٹھ فیصد پر آ گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہمیں عالمی بحران اور ملک میں آنے والے دو سیلابوں کو بھی سامنے رکھنا چاہیئے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چار سال میں تین ہزارچارسو میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی جبکہ رواں سال تین سو اکاسی میگاواٹ کے ہائیڈل پاور منصوبوں کی بجلی سسٹم میں شامل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دوہزار تیرہ کے آغاز میں چار سو پچیس میگاواٹ کا نندی پور اور سات سو پچاس میگاواٹ کا گدو تھرمل پاور پلانٹ بجلی کی فراہمی شروع کر دے گا، دوہزار چودہ میں چیچو کی ملیاں پاور پلانٹ سے پانچ سو پچیس میگاواٹ بجلی پیدا ہونا شروع ہو گی جبکہ درمیانی مدت کی پالیسی کے تحت دوہزار تین سو چھیانوے میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی، نیلم جہلم سے نوسو انہتر میگاواٹ اور تربیلا کی چوتھی توسیع کے منصوبے سے ایک ہزار چارسو میگاواٹ اضافی بجلی حاصل ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ طویل المدت پالیسی کے تحت دیامیر بھاشا، دھاسو، بونجی اور منڈا ڈیم پر کام شروع کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 171349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش