0
Friday 15 Jun 2012 01:43

سوات قومی جرگہ کا لیگی رہنماء افضل خان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

سوات قومی جرگہ کا لیگی رہنماء افضل خان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ سوات قومی جرگہ نے مسلم لیگ ن کے رہنماء افضل خان کے بہیمانہ قتل کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے سوات میں قائم امن پر حملہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس قتل کے پس پردہ محرکات کو بے نقاب کرکے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ سوات قومی جرگہ کے ترجمان خورشید کاکاجی اور ضیاء الدین یوسفزئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوات قومی جرگہ المیے اور دکھ کی اس گھڑی میں مقتول کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے، قومی جرگہ کے مشران نے کہا ہے کہ مرحوم افضل خان ایک پرامن، خدا ترس اور شریف النفس انسان تھے، اُن کی شہادت پر سوات کے عوام کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ قومی جرگہ کے مشران نے سوات میں امن و امان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مرحوم کا بہیمانہ قتل سوات میں قائم امن پر حملہ ہے اور اسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
خبر کا کوڈ : 171350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش