QR CodeQR Code

متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات

15 Jun 2012 03:02

اسلام ٹائمز:ملاقات میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال تاجروں کے حوالے سے بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور بھتہ نہ دینے کی صور ت میں قتل و غارت گری اور ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدروں کے قتل عام سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال تاجروں کے حوالے سے بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں قتل و غارت گری اور ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدروں کے قتل عام سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر پاکستان نے وفد کی باتوں کو سنے کے بعد مسئلہ کے فوری حاصل کی یقین دہانی کرتے ہوئے سندھ انتظامیہ کو امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ وفد میں سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر بابر غوری اور قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حیدر عباس رضوی شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 171379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/171379/متحدہ-قومی-موومنٹ-کے-وفد-کی-صدر-مملکت-آصف-علی-زرداری-سے-ایوان-میں-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org