0
Thursday 17 Dec 2009 13:18
فلسطین کو بچانے کا واحد راستہ مزاحمت اور ثابت قدمی ہے،

غزہ پر جارحیت کی صورت میں اسرائیل کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا: آیت اللہ سید علی خامنہ ای

غزہ پر جارحیت کی صورت میں اسرائیل کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا: آیت اللہ سید علی خامنہ ای
اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ غزہ پر جارحیت کی صورت میں اسرائیل کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کو بچانے کا واحد راستہ مزاحمت اور ثابت قدمی ہے۔ تمام مشکلات اور اسرائیلی مظالم کے باوجود کامیابی فلسطینی مجاہدین کی ہی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ خالد مشعل سے ملاقات پر کیا۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے سیاسی کھیل اور چیلنجز کے مقابلے میں ثابت قدم رہنے پر حماس کے رہنماؤں کی تعریف کی۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کی ہر ممکن مدد کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مسئلہ فلسطین کو اپنا مسئلہ سمجھتا ہے۔ فلسطینیوں کی حمایت اور مدد اسلامی اور قانونی فریضہ ہے۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ ایران کے خلاف عالمی طاقتوں کی دشمنی کی اہم وجہ مسئلہ فلسطین ہے، اگر ایران فلسطین کے حوالے سے اپنے مؤقف میں لچک پیدا کرے تو اسکے دشمن کم ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مسئلہ فلسطین کا جلد صحیح حل نکال لیا جائے تو امت مسلمہ کی بہت سی مشکلات کم ہو جائیں گی۔ اس موقع پر حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ خالد مشعل نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایران کے مؤقف کو قابل قدر قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 17140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش