0
Thursday 17 Dec 2009 13:26

ایران کا اسرائیل،مشرقی یورپ تک مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ

ایران کا اسرائیل،مشرقی یورپ تک مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ
تہران:ایران نے جنوب مشرقی یورپ اور اسرائیل تک مار کرنے والے سجیل 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ایران نے سجیل میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد زمین سے زمین پر مار کرنے والے سجیل 2 کا کامیاب تجربہ کر لیا جو دو ہزار کلو میٹر کے فاصلے تک ہدف کو انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔ ادھر ڈنمارک میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شمولیت کیلئے دورے پر برطانوی وزیراعظم،گورڈن براﺅن جرمنی اور فرانس نے اس تجربے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔گورڈن براﺅن نے کہا کہ یہ معاملہ عالمی کمیونٹی کیلئے باعث تشویش ہے اور اس سے ایران پر مزید پابندیوں کیلئے ہمارے لئے راستہ ہموار ہو گیا ہے۔
ایران کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ وہ اپنے دشمنوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور اندرونی و بیرونی خطرات سمیت تمام تر معاملات پر مکمل معلومات اور اس سے آگاہ ہیں ایرانی فوج کے کمانڈر میجرل جنرل یحییٰ رحیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور صیہونی ملک اسرائیل کے عزائم سے ناصرف باخبر ہیں بلکہ جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار اور اس حوالے سے پوائنٹ آف ویو پر کڑی نظر ہے۔ 
ادھر ایران نے امریکہ کی جانب سے اس کیخلاف توانائی کے شعبے میں منظور کردہ پابندیوں سے
متعلق بل کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام ناکام ہو گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے بل کی منظوری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی قومی تیل کمپنی کے سرمایہ کاری امور کے سینئر نائب صدر حجت اللہ غنی نے کہا ہے کہ امریکہ کا اقدم ایران کیلئے کسی مسئلے کا باعث نہیں بنے گا کیونکہ تہران کے گیسولین کے کئی سپلائر ہیں۔امریکہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گا۔
 امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کیخلاف نئی پابندیوں کا بل منظور
واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان نے بھاری اکثریت سے ایران کے خلاف اقتصادی اور توانائی کے شعبے میں نئی پابندیاں عائد کرنے کے بل کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق توانائی کے شعبے پر ہو گا،نئی امریکی پابندیوں کا مقصد ایران کو جوہری پروگرام منجمد کرنے پر مجبور کرنا ہے،ایران کو توانائی کی فراہمی میں ملوث افراد یا کمپنیوں کے خلاف پابندیاں لگائی جاسکیں گی،ایوان نمائندگان کے 412 ارکان نے بل کے حق میں اور 12 ارکان نے مخالفت میں ووٹ ڈالے۔امریکا اور مغربی ممالک ایران سے اپنا ایٹمی پروگرام بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور سویلین ایٹمی توانائی کا حصول اس کا قانونی حق ہے۔




خبر کا کوڈ : 17141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش